موٹر گاڑی رانوں کو لازمی طور پر معیاری ہیلمٹ کے استعمال پر زور

   

ناقص ہیلمٹ ضائع کردیا گیا ، عوام اور تاجرین میں خوف ، وی سی سجنار کا خطاب
حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال میں اب احتیاط کا پولیس مشورہ دے رہی ہے ۔ لازمی طور پر ہیلمٹ کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اب معیاری ہیلمٹ پر زور دیا جارہا ہے ۔ سائبرآباد پولیس میں اس اقدام کا آغاز ہوچکا ہے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر نے منفرد اقدام کرتے ہوئے ناقص کوالیٹی کی ہیلمٹ کو پھینک دیا گیا ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس مسٹر وی سی سجنار نے تاجروں اور شہریوں کو حلف دلایا کہ نہ ہی تاجر ناقص اقسام کے ہیلمٹ فروخت کریں گے اور نہ ہی شہری ناقص اقسام کے ہیلمٹ کا استعمال کریں گے ۔ ناقص ہیلمٹ کو پھینکنے اور حلف دلانے کا سائبرآباد کمشنر کا اقدام ملک کا پہلا منفرد اقدام مانا جارہا ہے ۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ صفر اموات کا کمشنریٹ بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 700 اموات پیش آئی جن میں 388 اموات صرف موٹر سائیکل راں شہریوں کی ہیں اور سڑک حادثات میں پیش آرہی اموات میں 54 فیصد موٹر سائیکل راں شہریوں کی ہیں ۔ جن میں 94 فیصد سیل فون پر بات کرنے اور بغیر ہیلمٹ والے شہری پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ ٹرافک ایکسیڈنٹ کیسیس مانیٹرنگ سیل کی جانب سے قریبی تحقیق جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 10 یوم سے خصوصی مہم جاری ہے ۔ اس دوران ناقص کوالیٹی کے ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ اس موقع پر ٹریفک ڈی سی پی مسٹر وجئے کمار و دیگر موجود تھے ۔