میلبورن۔ عالمی نمبر 32 اور2021 آسٹریلین اوپن کی سیمی فائنلسٹ کیرولینا موچووا اگلے سال ہونے والے ایونٹ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ چیک کھلاڑی موچووا نے ٹویٹ کیا کہمجھے یہ اعلان کرتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ میرا 2022 کا سیزن آسٹریلیا میں شروع نہیں ہوگا۔ میں جلد ازجلد کورٹ پر واپس آنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہوں۔موچووا 17-30 جنوری کو ہونے والے آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہونے والی تازہ ترین کھلاڑی ہیں، جن کے ساتھ جینیفر بریڈی، کیرولینا پلسکووا، سرینا ولیمز، بیانکا اینڈریسکو اور راجرفیڈرر بھی سال کے پہلے گرانڈ سلام سے باہر ہو گئے ہیں۔