سرکاری دواخانہ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح ، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب
نظام آباد:سرکاری دواخانوں میں ایک کروڑ سے زائد خرچ سے آکسیجن بیڈس فراہم کیا جارہا ہے ۔مسٹر پرشانت ریڈی نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ موڑتاڑ مستقر پر ایک کروڑ تک سے 102 آکسیجن بیڈس ، 14 آئی سی یو بیڈس ، آرو پلانٹ اور آرمور ، بودھن ایریا ہاسپٹل میں 10 آئی سی یو بیڈس فراہم کئے جارہے ہیں ۔ موڑتاڑ میں آکسیجن باٹلنگ پلانٹ بھی قیام کیا جارہا ہے ۔ بالکنڈہ حلقہ میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے آج ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کے ہمراہ موڑتاڑ سرکاری دواخانہ میں اس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ کرونا کے دوسرے مرحلہ کے موقع پر عوام کو بستروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے اس بات کی بھی شکایت کی جارہی تھی اور چند افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے ان حالات کا جائزہ لیتے ہوئے دوست احباب سے بات کرتے ہوئے ایک کروڑ روپئے فراہم کرتے ہوئے تیسرے مرحلہ کی وباء سے قبل ہی آکسیجن پلانٹ قائم کرنے کیلئے بڑے پیمانے اقدامات کئے گئے اور ہر دن 50 آکسیجن سلنڈر ، فیلنگ کرنے کیلئے پلانٹ قائم کیا گیا اور موڑتاڑ سے دیگر دواخانوں کو آکسیجن سلنڈر فراہم کئے جائیں گے ۔ موڑتاڑ سرکاری دواخانہ میں بہترین ماحول پیدا کرنے پر عملہ کو مبارکباد پیش کی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا لیکن عوام کی خدمت کرنے کی غرض سے اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل پرتیما راج کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔