موگادیشو۔ /23 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ کے دارالحکومت میں واقع ایک وزارتی کامپلکس میں بم دھماکوں اور بندوق برداروں کے حملے کے نتیجہ میں بشمول نائب وزیر محنت کم سے کم 11افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ اسلامی جہادی گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ حملہ دراصل اقتدار کے طاقتور گڑھ کو نشانہ بنانے اس دہشت گرد تنظیم کی طاقت اور صلاحیت کو علامت کے طور پر دیکھا جارہا ہے حالانکہ موگادیشو کو کئی برسوں سے بیرونی افواج کی مدد حاصل ہے۔ وزارتی کامپلکس کے باب الداخلہ پر دو بم دھماکوں اور فائرنگ کے بعد گھمسان لڑائی شروع ہوگئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ کم سے کم چار بندوق برداروں نے عمارتوں کا محاصرہ کرنے کے بعد فائرنگ کا آغاز کردیا تھا۔ بعد ازاںوہاں تعینات سیکورٹی افسران ان سے متصادم ہوگئے تھے۔