دتیا،3جولائی(سیاست ڈاٹ کام)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت آج صبح مدھیہ پردیش کے دتیا میں واقع ماں پیتامبر شکتی پیٹھ میں درشن کرنے کے لئے پہنچے ۔ مسٹر بھاگوت ماں اوماوتی دیوی کی آرتی میں شامل ہوئے ۔وہیں مندر کے احاطے میں واقع ماں بگولادیوی سمیت دیگر مندروں میں انہوں نے پوجا ارچنا کی۔ مسٹر بھاگوت قریب ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک مندر احاطے میں رہے ۔اس کے بعد وہ سڑک کے راستے سے جھانسی کیلئے روانہ ہوگئے ۔