مرزاپور: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)سربراہ موہن بھاگوت جمعرت کو مرزاپور تشریف لائیں گے اور دوراہا بابا آشرم واقع ہنومان مندر میں پوجا ارچنا کریں گے ۔بھاگوت کے آمد کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے سبھی ضروری تیاریاں پوری کرلی ہیں۔ سنگھ سربراہ معروف ستیش گڑھ آشرم کے اڑگڑانند مہاراج اور دیورہوا بابا آشرم جائیں گے ۔ وہ دیورہوا بابا آشرم میں واقع ہنومان مندر میں پوجا۔ارچنا کے ساتھ 51من لڈو کاپرساد چڑھائیں گے ۔ حال کے دنوں میں سنگھ سربراہ کی یہ چوتھا دورہ ہے ۔ڈی ایم دبیا متل نے پولیس افسران کے ساتھ دونوں آشرموں میں جاکر سیکورٹی نظام کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی ساتھ اڑگڑانند مہاراج سے مل کر پروگرام کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا۔ ڈی ایم نے بتایا کہ بھاگوت اڑگڑانند مہاراج کی عقیدت حاصل کرنے کے بعد رات یہیں قیام بھی کریں گے ۔
