موہن بھاگوت کے دورہ کے بعد ریاست میں آر ایس ایس سرگرم

   

حیدرآباد 23 ستمبر ( سیاست نیوز ) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے دورہ کے بعد ریاست میں آر ایس ایس سرگرم ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ موہن بھاگوت نے گنیش جلوس میںشرکت کرتے ہوئے ریاستی آر ایس ایس کارکنوں سے بند کمرے میں ملاقات کی تھی ۔ ذرائع کے بموجب آر ایس ایس نے اساتذہ اور آئی ٹی ملازمین کو ہندوتوا نظریہ کے فروغ کیلئے تلنگانہ و آندھرا میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے ان اساتذہ اور آئی ٹی ملازمین کو ہندوتوا نظریہ کی تربیت دی جائے گی ۔ یہ لوگ اپنے رفقاء کو ساتھ جوڑنے کی کوشش کرینگے ۔ ان والینٹرس کے ذریعہ ان افراد کی نشاندہی بھی کی جائے گی جو آر ایس ایس سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔