چیرپرسن کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
نظام آباد:11؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز علی)تلنگانہ کوآپریٹیو یونین لمیٹیڈ کے چیرپرسن کی حیثیت سے ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی کو کارپوریشن کے چیرمین کی حیثیت سے نامزد کرنے پر انہوں نے آج اپنا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر ، ریاستی وزیر پونم پربھاکر ، قانون ساز کونسل کے رکن مہیش کمار گوڑ ، رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی ، اُردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان ، اے آئی سی سی آبزرور روہیت چودھری کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر موہن ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کوآپریٹیو یونین لمیٹیڈ کا صدر کی حیثیت سے نامزد کیا ہے جس پر انہوں نے ان سے اظہار تشکر کیا اور چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی کے اعتماد کے تحت کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔