نئی دہلی: بی جے پی کے مصطفی آباد حلقے سے ممبر اسمبلی موہن سنگھ بشٹ آج دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مسٹر بشٹ کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کی تجویز پیش کی جس کی کابینہ کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے تائید کی۔قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے مسٹر بشٹ کو ڈپٹی اسپیکر مقرر کرنے کی تجویز ایوان کے سامنے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔