نئی دہلی: کانگریس نے سینئر لیڈر موہن پرکاش کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے ودربھ علاقہ کا پارٹی کا سینئر مبصر مقرر کیا ہے ۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں کہا کہ پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے پرکاش کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔