بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد یہاں راج بھون میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مقامی موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد مودی کی گاڑیوں کا قافلہ سڑک کے راستے تقریباً ایک کلومیٹر دور واقع راج بھون پہنچا۔ مودی صبح تقریباً 11.50 بجے راج بھون پہنچے اور وہاں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا۔ اس دوران گورنر منگو بھائی پٹیل اور دیگر وی آئی پی شخصیات موجود تھیں۔ مودی دن 1.30 بجے تک راج بھون میں موجود تھے ۔
