مویشیوں کی منتقلی پر لنچنگ راجستھان میں 8 افراد گرفتار

   

چتور گڑھ : راجستھان کے ضلع چتور گڑھ میں سات ، آٹھ افراد کے ہجوم نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا اور ایک دیگر زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے آج بتایا کہ یہ دونوں کو مویشیوں کی منتقلی پر نشانہ بنایا گیا ۔ گزشتہ شب پیش آئے واقعہ کے بارے میں سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ زخمی شخص کی شناخت پنٹو کے طورپر ہوئی ہے ۔