مویشی تاجر سے تین لاکھ لوٹ لیے

   

سہسرام 12 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) بہار میں رہتاس ضلع کے داوتھ تھانہ علاقہ کے موہن ڈہری گائوں کے نزدیک بدمعاشوںنے مویشی تاجر کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور قریب تین لاکھ روپے لوٹ لئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ ضلع کے کوچس تھانہ علاقہ باشندہ مویشی تاجر اپندر پاسوان کل دیررات پٹنہ میںمویشی فروخت کرنے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ پک اپ وین سے لوٹ رہے تھے تبھی موہن ڈہری گائوں کے نزدیک قبل سے گھات لگائے بدمعاشوں نے انہیں روک لیا ۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے اپندر پاسوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور قریب تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔