مو دی کو پاکستانی فضائی حدودسے گزرنے کی اجازت نہیں

,

   

کشمیر میں کرفیو برخاست کرنے تک بات چیت نہ ہوگی : عمران
اسلام آباد / نئی دہلی ۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کی درخواست مسترد کردی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی وی وی آئی پی فلائٹ کو اُن کے دورۂ امریکہ براہ جرمنی کیلئے اس کے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے مدنظر پاکستان نے ہندوستان کی درخواست قبول نہیں کی ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں حکومت ہند کی غیرمعلنہ کرفیو ختم ہونے تک ہندوستان کے ساتھ باہمی بات چیت کا کوئی امکان نہیں ۔ عمران نے کہا کہ جس طرح انہوں نے کشمیر کے کیس کیلئے جدوجہد کی ہے ایسا کسی نے نہیں کیا ۔ عمران نے مسئلہ کشمیر پر فوجی سربراہ جنرل قمرجاوید باجوا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ عمران جلد ہی یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہورہے ہیں ۔