’مَیں ان کو جانتا ہوں جو کروڑوں روپئے بنائے ہیں‘

   

دہلی میں ان کے بنگلہ کو دیکھنے، جنگلات کے انچارجوں پر گورنر جموں و کشمیر کا ریمارک
سرینگر 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پیر کو کہاکہ ریاست کے جنگلات کے جو کوئی بھی انچارج تھے وہ غلط راستوں سے کروڑوں روپئے بناچکے ہیں اور ادعا کیاکہ رشوت ستانی میں ملوث کسی بھی فرد کو ان کا انتظامیہ ہرگز نہیں بخشے گا۔ گورنر نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی بلکہ جس انداز میں اب محکمہ انسداد رشوت ستانی کام کررہا ہے وہ ایک فطری طریقہ کار ہے۔ بڑی مچھلیوں کو ہم نہیں چھوڑیں گے کیوں کہ قانون کی نظر میں کوئی بھی بڑا نہیں ہوتا۔ میں یہیں ہوں، کہیں اور نہیں جارہا ہوں‘۔ ستیہ پال ملک نے کہاکہ ’جنھوں نے محکمہ جنگلات میں کام کیا تھا (دہلی کے) وسنت ویہار اور مہارانی باغ میں ان کے بنگلے تو دیکھئے، مَیں ایسے کئی خاندانوں کو جانتا ہوں جو جنگلات کے انچارج تھے اب ان کے پاس ملینیوں روپئے کی دولت ہے‘۔