مُصدی لال جویلرس کیخلاف ای ڈی کے دھاوے

,

   

Ferty9 Clinic

۔ 48گھنٹوں تک تلاشی ، 82 کروڑ مالیتی طلائی زیورات ضبط، 5گرفتار
حیدرآباد ۔ /17 اپریل (سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے حیدرآباد کے قدیم اور مشہور جوہری مصدی لال جویلرس کے شہر میں واقع 4 اہم شورومس اور ٹھکانوں پر گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر دھاوے کرتے ہوئے تقریباً 82 کروڑ روپئے مالیتی طلائی زیورات ،سونا اور ہیرے جواہرات ضبط کرلئے ۔ قانون انسداد رقمی ہیرپھیر (پی ایم ایل اے ) کی طرف سے کی جانے والی یہ غالباً سب سے بڑی کارروائی تھی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ کارروائی ہنوز جاری ہے ۔ بڑے پیمانے پر تلاشیوں اور دھاوؤں کے دوران مزید 5افرادکو گرفتار کرلیا گیا جن میں کیلاش چند گپتا کے برادر نسبتی نریندر کمار ناریڈی اور پون اگروال پروپرائیٹر سری بالاجی گولڈ عابڈس بھی شامل ہیں ۔ قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے /8نومبر 2016 ء کو نوٹ بندی کے اعلان کے فوری بعد مصدی لال گروپ کے کیلاش چند گپتا اور ان کے دو بیٹوں نتن گپتا اور نکھل گپتا نے دیگر ملزمین کے ساتھ مبینہ طور پر فرضی دستاویزات بناتے ہوئے دھوکہ دہی کے ذریعہ 110 کروڑ روپئے کے قدیم بڑے کرنسی نوٹوں کا تبادلہ کروایا تھا ۔ ان تینوں کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس ) نے گرفتار کیا تھا ۔