مٹی کھانے کی وجہ سے خلع لینے والی خاتون کو علاج کی پیشکش

   

قاہرہ: مصرمیں مٹی کھانے کی وجہ سے شوہرسے خلع لینے والی عورت کے بارے میں ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد متاثرہ خاتون کے علاج کیلئے بھی مہم شروع ہوگئی ہے۔’مٹی کھانے والی عورت‘ کے لقب سے مشہور ہونے والی مصری خاتون کے عارضے کے علاج کیلئے دو خواتین صحافیوں نے علاج کی پیش کش کی ہے۔براڈکاسٹرز مفیدہ شحیہ اور سہیر جودہ نے انکشاف کیا کہ وہ نایاب نوعیت کے عارضے جسے پیکا سنڈروم کا نام دیا جاتا ہے کی شکار خاتون کا علاج کروانے کیلئے تیار ہیں۔ یہ بیماری شاذ و نادر ہی صورتوں میں لاحق ہوتی ہے تاہم اس کا علاج نفسیاتی طریقے سے کیا جاتا ہے۔ اس بیماری کے شکار مریض کو “مٹی کھانیکی” عادت پڑ جاتی۔
دونوں خواتین صحافیوں کا کہناہے کہ وہ مٹی کھانے والی عورت کو مشہور نفسیاتی ماہر نبیل القط کے پاس لے جائیں گی۔