مٹی کے تودے گرنے سے دو بسیں ندی میںبہہ گئیں ، 63 افراد لاپتہ

   

کھٹمنڈو: نیپال میں مدن۔آشرت ہائی وے پر جمعہ کی علی الصبح مٹی کا تودہ گرنے سے 63 افراد کو لے جانے والی دو بسیں دریائے ترشولی میں بہہ گئیں۔ یہ حادثہ کھٹمنڈو جانے والی دو بسیں اینجل بس اور گنپتی ڈیلکس کے ساتھ علاقہ میں شدید بارش کے درمیان صبح تقریباً 3:30 بجے پیش آیا۔چتوان کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر اندر دیو یادو نے میڈیا کو بتایا کہ بسیں جب ہائی وے پر سے گزر رہی تھیں اسی وقت مٹی کے تودے گرنے سے گزرنے والی بسیں دریا میں گر گئیں۔