مٹ پلی بار اسوسی ایشن صدر محمد ولی الدین اور دیگر کو تہنیت کی پیشکشی

   

مٹ پلی ۔ مٹ پلی بار اسو اسی ایشن کے انتخاب میں صدور کی حیثیت سے اڈوکیٹ محمد ولی الدین منتخب ہونے پر مٹ پلی بار اسوسی ایشن کی جانب سے مجسٹریٹ اجئے کمار جادو وکلاء راج محمد کومی ریڈی لنگاریڈی ، پی لمبادری ، عبدالحفیظ ایڈوکیٹ ، وینکٹاسوامی ، برلہ لکشمن کے علاوہ قائدین ملت محمد شاہد حافظ محمد عبدالعزیز ، محمد سمیع ، عبدالرحمن سیلانی ، محمد شکیل ، محمد صابر حسین قادری ، عبدالباری وکیل احمد ، محمد سبحان قریشی ، محمد ابراہیم ، عدالقدیر شیخ چاند محمد سلیم ، محمد رضی الدین اختر جانی ، عبدالعظیم ، احمد خان سونو ، محمد نعیم اور دیگر نے مبارکبادی پیش کئے ۔ بعد ازاں مٹ پلی بار اسو سی ایشن اور کومی ریڈی لنگاریڈی کی رہائش گاہ پر قائدین کی جانب سے شال پوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی ۔ مٹ پلی بار اسوس ایشن کے انتخابات میں امیدواراین محمد ولی الدین 47 ووٹ سابقہ صدر پی لمبادری 43 ووٹ ، بی لکشمن 21 ووٹ اور نوٹا میں 1 ووٹ جملہ 112 ووٹ پول ہوئے تھے ۔ مٹ پلی بار اسوس ایشن الکشن کمیٹی کی جانب سے محمد ولی الدین کو زیادہ ووٹ کے حصول پر مٹ پلی بار اسوس ایشن کا صدر قرار دیا جس پر مقامی احباب اور بار کے ذمہ داران نے مبارکباد پیش کی اور کانگریس پارٹی مٹ پلی ٹاون صدر محمد قطب الدین پاشاہ نے بھی مبارکباد پیش کی ۔