مٹ پلی یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین مسائل کی یکسوئی کیلئے آج 28 ویں دن مٹ پلی بس ڈپو کے روبرو آر ٹی سی ملازمین وجئے اے سی قائدین کی جانب سے دھرنا کا اہتمام منظم کیا گیا ۔ اس موقع پر جے اے سی کنوینر ٹی راجنا نے کہا کہ مسائل کی یکسوئی اور ملازمین کے ساتھ انصاف کے حصول تک احتجاج منظم کیا جائے گا ۔ آج مٹ پلی بس ڈپو کے روبرو دھرنا منظم کرنے کے بعد آر ٹی سی ملازمین نے حیدرآباد سرور نگر اجلاس کے دوران فوت ہونے والے ڈرائیور بابو کے آخری رسومات کیلئے کریم نگر گئے ۔ اس موقع پر نرمل بس ڈپو جے اے سی قائدین آر گنگادھر ، رمیش ، رنجیت ، پوچیا کے علاوہ مٹ پلی جے اے سی قائدین راجنا ، ایم آر گوڑ ، رامولو ، اے وینوگوپال ، بلارام ، مرلی ، پی ایل نرسمیا ، محمد افسر ، گٹلہ رمیش ، گنیش چندریا ، سمیا ، عبدالقادر ، پی سریندر ، ٹی ایم راجم سی ایچ راجو نریندر شانتی کمار ، نارائنا شنکر ، سرینواس ، گنگارام ، منجولہ ، لتا اور دیگر احباب نے اپنا تعاون پیش کیا ۔