مٹ پلی ۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز جونئیر کالج و ہائی اسکول مٹ پلی میں ویجیلنس عہدیدار کریم نگر محمد شوکت علی نے تنقیح کرتے ہوئے طلبہ کا طعام ( مینو) خورد نوش اسٹاک اشیاء طلبہ کا اندراج رجسٹر کی جانچ کرتے ہوئے پرنسپل کے تروپتی کو تجاویز پیش کئے ۔ طلبہ کیلئے طعام میں معیاری خوردو نوشی اشیاء کا استعمال اور صفائی وستھرائی کے ماحول کو بنائے رکھنے کی تاکید کی ۔ اس دوران انٹرمیڈیٹ سال اول کے شاندار تعلیمی نتائج بشمول بی پی سی کے طالب علم ایم اے نواز ریاستی سطح پر ساتویں مقام (اسٹیٹ رینک ) حاصل کرنے پر پرنسپل کے تروپتی و تعلیمی عملہ مہیندر ( کالج کوآرڈینیٹر) جی بھومیشور ( کالج اے سی سی ) نعیم النساء بیگم ، شیرین فاطمہ ، سندھیا رانی ، ششی بھوشن ، سائی گوڑ ، شرت چندرا ، وجئے کمار ، راکیش ، وشوا تیجہ ، عالیہ نصرت ، شراون کمار ، یادگیری گنپتی ، نریندر محمد عبدالعزیز ، محمد ریاض حسین ، محمد سراج الدین، سما لتا ، شیلاجہ گوڑ ، سویتا ، بھارتی ، فرزانہ خانم ، عبدالحمید ، سرینواس ( ڈاکٹر ) نوین ( پی ای ٹی ) کو اور اولیاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ اس دوران سدی پیٹ ٹمریز میں میڈ ڈے میلس کی شکایت و طلبہ کی صحت بگڑنے کاذکر کرتے ہوئے ماحول میں صفائی و ستھرائی اور طلبہ پر خصوصی توجہ دہائی کی بات کہی ۔