مٹ پلی ریوینو ڈیویژن سادھنا کمیٹی کے 5 سال کی تکمیل امبیڈکر پارک میں تقریب کا اہتمام

   

مٹ پلی۔ مٹ پلی ریوینو ڈیویژن سادھنا کمیٹی قیام کے پانچ سال تکمیل ہونے پرجو کہ 2016 دسہرہ کے موقع پر مٹ پلی کو ریوینو ڈیویژن کے حصول کیلئے قائم کی گئی تھی۔ اس خصوص میں مٹ پلی امبیڈکر پارک امبیڈکر مجسمہ کے روبرو پانچ سال کی تکمیل تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے آپس میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور مبارکباد دی گئی۔ سادھنا کمیٹی صدر نامپلی گٹیا کے علاوہ گنٹو کا گنگادھر ، توکلا ستیہ نارائنا، گورجالہ راجہ ریڈی، سداشیو، محمد سلیم، دیش راج دیوالنگم، گورومنتولہ سریندر، راجہ رتن ناکر، راجہ گوڑ، اچالنگم ، داسری نارائنا، پولاجگن گوڑ، شری رام شیوا، گوپی کولی پو، پنی گنٹی روی، دیش راج چندر شیکھر، بومنیا بھوما چاری، بوکی ناپلی ناگا راجو اور دیگر موجود تھے۔ سادھنا کمیٹی صدر نامپلی گٹیا نے کہا کہ مٹ پلی تاریخی اہمیت کا شہر سابق نظام سرکار میں ضلعی حیثیت رکھتا تھا۔ مٹ پلی شہر کے ترقی کے اور کئی مراحل تکمیل طلب ہیں۔ متعلقہ عہدیداران کی توجہ درکار ہے۔