مٹ پلی میںترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

مٹ پلی /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی منڈل پریشد کے احاطہ میں مشن بھگیرتا امور 36 کروڑ روپئے مالیت پر مشتمل دو واٹر ٹینک اور پمپ ہاوز موٹر کا ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ اس دوران ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مشن بھگیرتا امور کی تکمیل سے مٹ پلی شہر کے علاوہ اطراف مقامات و مواضعات میں پینے کے پانی کی سہولت دستیاب رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ اسمبلی کے ترقیات و دیگر امور کی بہتر انداز میں انجام دہی کیلئے چیف منسٹر کے سی ار ریاستی وزیر کے ٹی آر اور ایم ایل سی کویتا کا بھرپور تعاون شامل رہا اور دیگر تکمیل طلب ترقیاتی امور کی انجام دہی ہوتی رہے گی ۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن رانا وینی سجاتا ستیہ نارائنا چیرمین وائس بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ ایم پی پی مارو سائی ریڈی ڈی ای سمپت کمار ابھیمنیا کونسلرس جنگونی مانا سا ہامہ راجیا، مری پوچیا ، لنکا گنگادھر ، بنگا کلاکشور ، بچی ریڈی ، ایم گنگادھر ، کوآپشن مارگم گنگادھر سنگل ونڈو چیرمین لنگاریڈی ، گنگاریڈی ، راجیشور گوڑ پودری سداکر گوڑ ، اے ای ارون کمار مشن بھگیرتا انچارج ناگاراج مہیش راجہ شیکھر ، سوجن عبدالمجید شیخ محمد ( مجیب ) اور دیگر موجود تھے ۔