مٹ پلی /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپل کمشنر مٹ پلی جگدیشور گوڑ نے بتایا کہ کمشنر اینڈ ڈائرکٹر آف میونسپل ایڈمنسٹریشن حیدرآباد ( ریاست تلنگانہ ) کی ہدایت پر ضلعی کلکٹرس کے توسط سے ریاست تلنگانہ میں مستحق عوام کیلئے 28 ڈسمبر تا 6 جنوری 2024 تک پرجا پالنہ پروگرام بشمول (1) مہا لکشمی 500 روپئے گیاس سلنڈر ، 2500 روپئے مستحق خاتون کیلئے ) (2) رعیتو بھروسہ رعیتو کسان اور کولو رعتو کیلئے 15000 روپئے کے علاوہ مزدور کیلئے 12000، (3) اندراماں ایلو ( مستحق افراد کیلئے مکان (4) گروہا جیوتی ( مکانوں میں استعمال 200 یونٹ برقی مفت سربراہی (5) چے یو تا اسکیم ( وظیفہ پنشن ) کے حصول کیلئے مستحق افراد سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اس ضمن میں مٹ پلی میونسپل شہر کے 26 وارڈوں میں رکھے گئے ہیں ۔ واضح ہوکہ 31 ڈسمبر اور یکم جنوری سرکاری تعطیل ہونے پر ان دو دنوں میں کام نہیں ہوگا ۔ مٹ پلی شہر میونسپل وارڈوں میں ترتیب وار مراکز اس طرح ہیں۔ وارڈوں میں مراکز مٹھم واڑہ ( منورو کاپوسنگم ، منورو کاپوسنگم عمارت ، مالہ سنگم بھوانم ، سائی رام کالونی سنگم ، اولڈ گرام پنچایت ( جی پی ) آفس ، امبیڈکر سنگم شانتی نگر ، واٹر پلانٹ ، راشن شاپ ، اردو میڈیم پرائمری اسکول سلطان پورہ ، ونایا کاشڈ کلا نگر ، گرام پنچایت ( جی پی ) آفس وینکٹ راؤ پیٹ ، ڈی ڈی نگر دین دیال نگر کنال کٹہ ، کاپوسنگم ریگنٹہ ، ویویکا نندا مجسمہ ، مارکیڈیا ٹمپل ، امبیڈکر اسٹیڈیم ، موچی سنگم ، واساوی گارڈن ، نودیا اسکول ، مٹ پلی کلب ، میناکشی ہاسپٹل ایریا ، نتن چارٹیبل ٹرسٹ ایس آر ایس پی کیمپ ، سنگم ہاسپٹل کے نزد برہمم گاری ٹمپل ، گنگا پترا سنگم، وٹالیشورا ٹمپل ، سوریودیا اسکول ۔ حکومت تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات سے مستحق افراد کو استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے مٹ پلی میونسپل کمشنر 9866577636 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
