جمعیت العلماء مٹ پلی کی جانب سے دعاء و افطار کا اہتمام ، عیدگاہ مسجد میں اجلاس
مٹ پلی /31 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ جمعتہ العلماء مٹ پلی کی جانب سے عیدگاہ مسجد میں افطار پارٹی اور دعاء کا اہتمام کیا گیا ۔ شہر کے کئی احباب نے روزہ کا اہتمام میں حصہ لیا ۔ جمعیتہ علماء ضلع جگتیال صدر مولانا سید مظہر قاسمی ، مولانا عمر فاروق ( کریم نگر ) صدر جمعیتہ علماء مٹ پلی مولانا محمد سجاد حسین قاسمی نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے مسلمانوں کو صبر کی تلقین اور باطل طاقتوں کے خلاف کم ہمت نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے اپنے اعمال کو درست کرنے اور اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی بات کہی ۔ مولانا مظہر قاسمی نے کہا کہ ہندوستان میں موجود 30 کروڑ مسلمانوں کو شناخت کو مٹانا اتنی آسان بات نہیں ۔ مرکزی حکومت کے ناپاک عزائم اور ہٹ دھرم رویہ سے سیکولر ملک ٹکڑے ہونے کے خدشہ پر ہے ۔ مسلمانوں کو حالات کے پیش نظر متحد اور چوکنا رہنا چاہئے ۔ مولانا سجاد حسین قاسمی نے افطاری کے وقت دعاء کی ۔امام مسجد عیدگاہ و سکریٹری جمعیتہ علماء مٹ پلی قاری محمود الحسن قاسمی ، مولانا عمر سبیلی ، حافظ محمد عبدالعزیز ، مولانا انعام اسعدی ، مولانا ریاض الرحمن قاسمی ، قاری محمد شفیع الدین ، قاری رفیع الدین ، سید محمود ، چھوٹو بھائی ، محمد غوث ، محمد عارف اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا ۔