مٹ پلی : مٹ پلی شہر ویلولہ روڈ ہندو شمشان میں ترقیاتی اُمور کا ایم ایل اے ودیا ساگر راؤ نے جائزہ لے کر کنٹراکٹرس کو تجاویز پیش کی کہ تعمیر و مرمتی اُمور میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے ۔ محکمہ میونسپل کے عہدیداران متعلقہ اُمور کی جانکاری بروقت رکھتے ہوئے ممکنہ تعاون پیش کریں ۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن رانا وینی سجاتا ، وائس چیرمین بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ ، کمشنر سلوادی سمیا کونسلرس گنگا دھر ، بنگارو کلا کشور ، انگڑی پرشوتم ، مری پوچیا ، یامہ راجیا ،موراپو گنگا دھر کوآپشن ممبر ماگم گنگا دھر ، چرلہ پلی راجیشور گوڑ ، چرلہ پلی آنند گوڑ ، رون کمار عبدالمجیب اور دیگر موجود تھے ۔