مٹ پلی۔ آج مٹ پلی شہر میں قومی شاہراہ پر صبح کی اولین ساعتوں میں موٹر سائیکل سوار بوائز اسکول ( کنٹہ بڑی ) کے ہیڈ ماسٹر راجناکو منچریا ل سے آرہی سمنٹ سے لدی گاڑی نے تیز رفتار سے عقبی حصہ کو ٹکر دے دی اور موٹرسائیکل سوار راجنا کو 100 میٹر کے فاصلہ تک کھینچ کر لے گئی جس سے موٹر سیکل بری طرح متاثر ہوئی جبکہ راجنا زخمی ہوگئے ۔ راجنا کو مٹ پلی کے خانگی دواخانہ ( ہادیہ ہاسپٹل ) میں علاج کیلئے شریک کیا گیا۔ مقامی پولیس کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔