مٹ پلی ۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی بسم اللہ مسجد کے موذن عبدالقدیر کے بڑے فرزند حافظ محمد زبیر جن کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی وہ اپنے سسرال نرمل سے ہوکر براہ پرکٹ آرمور مٹ پلی موٹر بائیک پر سوار ان کی اہلیہ کے ہمراہ آرہے تھے کہ جے پور کراسنگ پر مخالف سمت سے آرہی موٹر بائیک سے ٹکرا کر برسر موقع فوت ہوگئے۔ ارکان خاندان میں غم کا ماحول بن گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ بسم اللہ مسجد میں مفتی عبدالمعز شامزی نے بعد نماز جمعہ پڑھائی