مٹ پلی میں شجرکاری پروگرام

   

مٹ پلی :۔مٹ پلی شہر کے میونسپل وارڈوں (1,9,15 ) میں پٹنا پرگتی کے تحت ہریتا ہرم پروگرام میں ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیاساگرراو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد ہریتا ہرم پروگرام کو اپنی ذمہ داری کے ساتھ کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن محترمہ رانا وینی سجاتا ستیہ نارائنا وائس چیرمین بوئن پلی چندراشیکھرراؤ ، کمشنر سلوادی سمیا ، کونسلرس الگڑی پرشوتم ، بنگارو کالا کشور چرلہ پلی لکشمی ، راجیش ورگوڑ ، بھیم ناتھ ستیم ، ڈی ای روڈایادگری ، اے ای ارون کمار ، ٹی او نریش ، محکمہ سانٹیشن عبدالمجیب ، اکشے ، دھرمیندر ، جی رمیش کرشنا اور دیگر موجود تھے ۔

نظام دور کے قدیم پولیس اسٹیشن کی جدید تعمیر کے بعد افتتاح
آتما کور:۔حضور نظام سرکار کے دور کے قدیم پولیس اسٹیشن کو جدید تعمیر کے ذریعے تمام سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر زراعت این نریجن ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا مہمان اعزازی رکن پارلیمنٹ محبوب نگر این سرینواس ریڈی، رکن پارلیمنٹ نگرکرنول پی راملو،ضلع کلکٹر ونپرتی شیخ یاسمین باشاہ، جوائنٹ کلکٹر ونپرتی آنکت، ضلع پریشد چئیرمین لکوناتھ ریڈی، ضلع ایس پی اپاروپا راؤ،رکن اسمبلی مکھتل چٹم رام موہن ریڈی،نے شرکت کی افتتاح رکن اسمبلی دیورکدرہ آلہ وینکٹیشورا ریڈی نے کی۔
درخت سے بائیک ٹکرانے پر دو افراد زخمی
یلاریڈی :۔ مستقر پر شیوار میں بائیک درخت سے ٹکرانے پر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق یلاریڈی سابق سرپنچ وینکٹیشم کے ساتھ ایک اور شخص کاماریڈی سے یلاریڈی آرہے تھے کہ سڑک کے کنارے بائیک درخت سے حادثاتی طور پر ٹکرانے سے بائیک پر سوار دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ دونوں کو خطرہ سے باہر بتایا گیا ۔