مٹ پلی میں غیر معیاری گوشت کی فروخت پر جرمانے

   

مٹ پلی۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل عملہ کی جانب سے مٹ پلی گوشت مارکٹ ( چھوٹے مویشیوں کا گوشت ) پر دھاوے کئے گئے۔ اس دوران ایک دوکان سے غیر معیاری فریج میں رکھا ہوا گوشت دستیاب ہوا جس پر میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا اور انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا گوشت فروخت کرنے سے استعمال کرنے والے افراد کی صحت بگڑ سکتی ہے۔ اس طرح کے کاروبار کرنے والوں پر مزید جرمانے عائد کرنے کے علاوہ لائسنس منسوخ کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سانیٹری انچارج عبدالمجیب، نگیش، انیل، نائیک، جی رمیش، محمد زبیر اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔