احتجاجی دھرنا کا انتباہ ، کانگریس اقلیتی قائد محمد قطب الدین کی میڈیا سے بات چیت
مٹ پلی : مٹ پلی میں مسلم ترقیاتی امور بشمول مسلم شادی خانہ کی تعمیر و مرمت اور ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم قدیم عمارت کی تعمیر و مرمت کے علاوہ مسلم قبرستان کی حصار بندی وغیرہ امور میں ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ اور متعلقہ عہدیداران کی سردمہری پر کانگریس پارٹی سابقہ ٹاؤن صدر محمد قطب الدین پاشاہ نے پریس کانفرنس میں سوالیہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ترقیاتی امور میں تساہلی کیا معنی رکھتا ہے ۔ انہوں نے سابق ایم ایل اے کومی ریڈی راملو کی مساعی سے مسلم شادی خانہ کی اراضی کاحصول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ /17 اپریل 2005ء میں سابق چیف منسٹر وائی ایس راجہ شیکھر ریڈی سے مسلم شادی خانہ کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپیوں کی منظوری کروائی تھی ۔ متعلقہ عہدیداران کی جانب سے جگہ کا تعین نہ کیا جانے اور تساہلی کی وجہ سے کچھ ترقیاتی کام نہ ہوا ۔ بعد ازاں 2006 ء میں 20 گنٹے اراضی تحصیلدار کی جانب سے مختص کئے جانے پر بھی ابھی تک خاطر خواہ کام نہیں ہوا ۔ انہوں نے عہدیداران سے ترقیاتی امور کو جلد انجام دینے کا مطالبہ کیا ورنہ وہ احتجاجی دھرنا منظم کریں گے ۔