رکن اسمبلی کے ودیا ساگر اور دیگر سیاسی قائدین کی مبارکباد
مٹ پلی : مٹ پلی شہر میں نماز عیدالفطر عیدگاہ ( وینکٹ راؤ پیٹ ) جامع مسجد اور بسم اﷲ مسجد تینوں مقامات پر وقت مقررہ پر ادا کی گئی ۔ کورونا لاک ڈاؤن کے سبب دو سالہ عرصہ کے بعد تینوں مقامات پر مصلیوں کی کثیرتعداد پائی گئی ۔ عیدگاہ میں 8:30 بجے عیدالفطر کی نماز مفتی عبدالمعز شامزی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ جامع مسجد مٹ پلی میں مولانا محمد ریاض الرحمن قاسمی نے 8:45 بجے نماز پڑھائی ۔ بسم اﷲ مسجد میں قاضی شہر مٹ پلی و امام و خطیب مسجد ایکمنار گاجل پیٹ مولانا عبدالحمید قاسمی نے 9:00 بجے پڑھائی ۔ مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ مٹ پلی کے زیراہتمام محکمہ میونسپل کی جانب سے صفائی کے ساتھ شامیانوں کا بہتر انتظام کیا گیا ۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی رویندر ریڈی نے تینوں مقامات پر اور قبرستان مٹ پلی کے دائرہ پر معقول انتظامات کئے گئے ۔ ایم ایل اے کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ، زیڈ پی سابقہ چیر پرسن تلا اوما ، میونسپل چیرپرسن رانا وینی سجاتا ستیہ نارائنا ، وائس چیرمین بوئنا پلی چندرا شیکھر راؤ ، ڈی ایس پی رویندر ریڈی ، میونسپل کونسلرس مری سہادیو پرشوتم ، سابقہ زیڈ پی کوآپشن ممبر عبدالستار (ملاپور) ، محمد شاکر حسین صدیقی ( سابقہ کونسلر) ، لنگم پلی سنجو (سابقہ کوآپشن ممبر میونسپل) کے علاوہ میونسپل کمشنر سلوادی سمیا ، سی آئی ایل سرینواس ، ایس آئی سدھاکر اور دیگر نے عیدگاہ پہونچکر احباب کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ مرکزی کمیٹی ملت مٹ پلی کی جانب سے صدر شیخ وکیل کے علاوہ لیڈر محمد علیم ، محمد صابر ، شیخ نواب ، عشرت علی ، محمد سبحان قریشی ، وکیل احمد ، محمد سعداﷲ ، محمد بشیرالدین ، محمد ابراہیم ، محمد کلیم ، محمد اعجاز ، شیخ امام اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کئے ۔ عیدگاہ پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ و دیگر سے صدر جمعیۃ العلماء مٹ پلی مولانا محمد سجاد حسین قاسمی ، مفتی عبدالمعز شامزی (ضلعی سکریٹری ) صدر انجمن اشاعت اردو حافظ محمد عبدالعزیز ، قائدین محمد شاہد ، ضیاء الحق ، محمد جاوید ، احمد خان سونو اور دیگر نے اظہار تشکر کیا ۔