مٹ پلی ۔ 9؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گودور کراسنگ پر سڑک حادثہ پیش آیا ۔ مقامی ایس آئی کرن کمار کے بموجب بھیمگل شہر ضلع نظام آباد کے متوطن محمد عظمت اللہ اپنے ارکان خاندان کے گودور کراسنگ پر مخالف سمت سے تیز رفتار کے ساتھ ایک ٹریکٹر نے کار کو ٹکرا کر الٹ گئی جس پر کار کا سامنے کا حصہ بھیانک طرح سے متاثر ہوا اور کار میں سوار تین افراد معہ خاتون زخمی ہوگئے ۔ ٹریکٹر کا ڈرائیور پرشنانت مولارامپور منڈل ابراہیم کا متوطن پر لاپرواہی سے ٹریکٹر چلانے پر بھیانک حادثہ پیش آیا جس پر ایس آئی کرن کمار نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہے ۔ اس حادثہ کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے سڑک پر آمد و رفت کے لئے مشکلات پیش آئے ۔
