مٹ پلی۔ مٹ پلی اور اطراف علاقوں میں کورونا کیسوں کے اضافہ سے مقامی عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے کل ایک ہی دن میں 121 مثبت کیس درج ہونے اور مزید کیسوں میں اضافہ پر احتیاطی اقدامات پر زور دیا جارہا ہے۔ ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ ، میونسپل کمشنر ساوادی سمیا اور طبی عملہ کی جانب سے کورونا رہنمایانہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی جارہی ہے۔
کورونا کو روکنے احتیاطی اقدامات کی تاکید
جگتیال: ضلع جگتیال میں کورونا کی دوسری لہر کے قہر سے بچنے کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کرنے ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو ویبنار ویڈیو کانفرنس سے سخت تاکید کی۔ اس وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ اور ماسک کااستعمال لازمی قرار دیا ۔ماسک کے عدم استعمال پر جرمانہ اور مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔ شہر اور دیہی علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کرنے زور دیا کورونا تیزی پھیل رہاہے ۔اب تک ضلع میں 2865 کورونا مثبت کیسیس درج ہونے کی بات کہی۔