میونسپل کا ہنگامی اجلاس ، چیرپرسن راناوینی سجاتا کا خطاب
مٹ پلی ۔ میونسپل مٹ پلی کا ہنگامی اجلاس ضلع کلکٹر جی روی کی ہدایت پر عمل میں آیا ۔ میونسپل چیرپرسن راناوینی سجاتا ستیہ نارائنا نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس دوران میونسپل کمشنر سلوادی سمیا نے مخاطب کرتے ہوئے اجلاس سے کہا کہ مٹ پلی شہر میں 3 جون تا 18 جون مٹ پلی میونسپل کے متعلقہ 26 وارڈوں میں پٹناپرگتی (شہری ترقیاتی امور ) بشمول بوسیدہ و قدیم مکانات کی مسماری ، ڈرینج سسٹم کی مرمت موریوں کے فاضل پانی کی مناسب انداز میں نکاسی کا عمل سڑکوں گلیوں اور کھلے مقامات سے کچرہ کا اکٹھا کروانا گڈھوں کو مٹی سے بھرنا ہموار زمین کو مسطح کروانا وارڈوں میں برقی روشنی کا معقول انتظام کروانا ضروری مقامات پر نئے برقی پولیس (کھمبوں ) کو نصب کروانا ، جے سی بی ٹریکٹر کے ذریعہ گلیوں اور سڑکوں کو مسطح ( برابر ) کروانا جیسے امور کی عمل آوری کی جائے گی ۔ میونسپل چیرپرسن راناوینی سجاتا اور کمشنر سلوادی سمیا نے شرکاء اجلاس کونسلرس و عوام سے پٹناپرگتی میں ممکنہ تعاون پیش کرنے کی خواہش کی ۔ کمشنر سلوادی سمیا نے کہا کہ 3 جون کو 5 اور 6 ویں وارڈ میں پٹنا پرگتی پروگرام میں ایم ایل اے کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ کی خصوصی شرکت ہوگی ۔ اس اجلاس میں میونسپل وائس چیرمین بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ وارڈس کونسلرس بچی ریڈی ، وائی راجیا ، سری پوچیا ، بنگارو کلاکشور ، پرشوتم ، محمد ضیاء الحق ، ( امت الرشید ) میونسپل عملہ اوما ، عبدالمجیب ، دھرمیندر ، محمد نظام اور دیگر موجود تھے ۔