مٹ پلی۔21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویویکانندا بستی، مٹ پلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریب کا اجلاس 108 سویم سیوک ورکرس پر مشتمل عمل میں لایا گیا۔ اس دوران سیوم سیوک بورلہ دکشن مورتی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیش کی یکجہتی کیلئے ڈاکٹر کیشو بالی رام ہیڈگوار نے27 ستمبر 1925ء کو دسہرہ تہوار کے دن مہاراشٹرا کے ناگپور میں آر ایس ایس کی بنیاد ڈالی ، جس کی عمر اب 100 سال ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مذہبی تنظیم نہیں ہے بلکہ دیش بھکتی کیلئے اس کا وجود عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر ایک لاکھ 50 ہزار بستی مقامات پر اس طرح کے اجلاس عمل میں لائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مٹ پلی مقام پر 1976ء میں ایمرجنسی قانون کے دوران چٹیالہ بالیا نے اس کی شاخ کی بنیاد ڈالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے وابستہ طلباء کیلئے اے بی وی پی ، کسانوں کیلئے بھارتیہ کسان سنگھ سرسوتی مندر ، وشواہندو پریشد ، ہندو واہنی کے نام سے اپنے اُمور انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر وینکٹیشورلو، پوتو لکشمن، گوئے بھومیا، ناگاراجو چٹیالہ ، شراون کمار، پوہار تکارام، بچاراپومرلی، پالوجی مہیش، گورالہ پریم کمار، اینو گندولہ ہنڈمانڈلو اور دیگر موجود تھے۔