دواخانہ میں شریک طلباء کی کانگریس قائد نرسنگ رائو نے عیادت کی
کورٹلہ : 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی ٹائون میں جیوتی رائو پولے بوائز ہاسٹل کے طلباء کی کھانے کے بعد صحت متاثر ہوگئی جنہیں علاج کے لیے سرکاری دواخانے میں شریک کروایا گیا۔ جواڈی نرسنگ رائو نے طلباء کی عیادت کی۔ طلباء کے لیے اس دن پکائے گئے کھانے کے سلسلے میں اور دواخانے میں علاج حاصل کرنے والے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے معلومات حاصل کی۔ بعدازاں انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس جواڈی نرسنگ رائو نے کہا کہ سرکاری ہاسپٹل میں کھانے سے صحت متاثر ہونا بہت ہی دکھ کی بات ہے۔ ریاستی حکومت طلباء کو اچھی غذا فراہم کرنے کا دعوی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کے طلباء کو عمدہ غذا فراہم کرتی تو طلباء کیوں دواخانے میں شریک ہوتے۔ دور دراز مقامات سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے طلباء کو اس طرح کی غذا فراہم کرتے ہوئے طلباء کو دواخانے کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ہاسپٹل میں چھوٹے چھوٹے طلباء میں انہوں نے کہا کہا گر کوئی ناگہاجنی واقعہ پیش آتا ہے تو طلباء کا کیا حا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بلند بانگ دعوے کرنے کے بجائے حکومت سے سرکاری ہاسٹل میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو معیاری غذا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور اسی طرح اس کے ذمہ دار افراد کو فوری ڈیوٹی سے برخاست کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا۔ جواڈی نرسنگ رائو کے ہمراہ صدر کانگریس مٹ پلی منڈل اجنجی ریڈی، صدر منڈل ملاپور چلپتی ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی جنرل سکریٹری مٹ پلی رام پرساد، صدر مٹ پلی یواجنا کانگریس پائی، جے لکشمن، ملاپور ایم پی ٹی سی ممبر ملیا، کوٹا گری آنند موجود تھے۔