مٹ پلی۔/17 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے مٹ پلی بس ڈپو کے روبرو احتجاج و دھوم دھام پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ آر ٹی سی ملازمین و جے اے سی قائدین نے کے سی آر سے متعلقہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے کے سی آر کی آمرانہ روش کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر آر ٹی سی ملازمین و جے اے سی قائدین ٹی راجنا، ایم آر گوڑ، راملو، وی وی سوامی ، وینو گوپال ، محمد افسر ، پروین ، نرسیا، بلرام، محمد نعیم، جی رمیش، سمیا اور دیگر نے احتجاج دھوم دھام پروگرام میں اپنا تعاون پیش کیا۔