مٹ پلی : کانگریس قائدین کی عوام سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

مٹ پلی ۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی شہر گول ہنومان علاقہ میں حلقہ انچارج اسمبلی جواڑی نرسنگ راؤ نے حلقہ پارلیمان نظام آباد ٹی جیون ریڈی (امیدوار) کے لئے انتخابی تشہیر میں حصہ لے کر عوام سے گھر گھر ملاقات کی اور علاقہ کی ترقی کے لئے کانگریس پارٹی امیدوار ٹی جیون ریڈی کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے و دیگر سیاسی پارٹیوں کے فریب میں نہ آنے عوام سے اپیل کی۔ اس دوران انہوں نے کانگریس مخالف سیاسی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کی چالوں کو بند کریں، آنے والی مرکزی حکومت کانگریس پارٹی ہی کی ہوگی اور اگلے وزیر اعظم راہول گاندھی بنیں گے۔ کانگریس کی 6 گیارنٹیوں سے عوام استفادہ کررہے ہیں اور کانگریس پارٹی پر عوام کے اعتماد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ جھوٹوں کے چمپین نریندر مودی کی چالوں کو اور فریب کو عوام اب سمجھنے لگے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی ٹاؤن صدر جٹی لنگم کونسلر یامہ راجیا، مارگم گنگا دھر، تالہ پلی سرینواس گوڑ، ایرولہ ہینڈ مانڈلو جٹی لکشمن چرلہ پلی، راجیشور گوڑ سابقہ سرپنچ پودری نرساگوڑ، محمد شکیل، شیخ محمد ( مجیب) راجہ گوڑ اور دیگر موجود تھے۔