مٹ پلی کے آصف حبیب خاں کو بہتر سماجی خدمات پر قومی سطح کا ایوارڈ

   


مٹ پلی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی شہر عیدگاہ محلہ کے آصف حبیب خاں کو ان کے بہتر سماجی خدمات پر کل رویندرا بھارتی حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں وشوا ویاکھیتا کلچرل اکیڈیمی منتھنی کی جانب سے ملک کے نامور سماجی و فلاحی خدمت کاروں بشمول آصف حبیب خاں مٹ پلی جملہ 25 افراد کو قومی سطح گوتمی نندی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کے حصول پر قائدین ملت اور شاہد، محمد عبدالعزیز، محمدسمیع، محمد شکیل، وکیل احمد، احمد خاں، سونو اور دیگر نے مبارکباد پیش کی۔