مٹ پلی کے ملی مسائل کی یکسوئی کیلئے نمائندگی

   

مٹ پلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی مائناریٹی کمیشن چیرمین طارق انصاری کی مٹ پلی علاقہ میں توقف کے دوران کانگریس قائد محمد ذاکر نے مقامی ملی مسائل بشمول مائناریٹی فنکشن ہال اور اردو میڈیم عمارت کی تکمیل کیلئے مالیہ کی فراہمی اور مستحقین خواتین میں سیونگ مشینوں کی ضرورت پر نمائندگی کی جس پر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا گیا۔