مٹ پلی

   

٭اے ایس آئی معطل
٭پینے کے پانی کی سربراہی کا جائزہ
٭افطار پارٹی کا اہتمام

مٹ پلی /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انصاف کے حصول کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن آنے والی خاتون سے ناجائز تعلقات قائم کرنے والے ضلع جگتیال ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن اے ایس آئی کو معطل کرتے ہوئے ملٹی زون 1 ، S جی اے رنگاناتھ نے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے بموجب ابراہیم پٹنم کے حدود میں واقع ایک خاتون اپنے شوہر کی شکایت لیکر ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن پہونچی اور اپنے خاوند کے خلاف شکایت کی کہ اس کا شوہر گذشتہ دو سال سے اس کے ساتھ مارپیٹ کر رہا ہے ۔ اس کے بعد ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی انجام دینے والے اے ایس آئی جنہیں معطل کردیا گیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کو انصاف دلوانے کا بھروسہ دلواتے ہوئے اس عورت کا فون نمبر لیکر اس عورت سے بات چیت کرنا شروع کرنے کے ساتھ اس عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات پیدا کئے اور اپنی ڈیوٹی کے دوران جہاں وہ بندوبست کے سلسلے میں جاتے اس عورت کو اپنے پاس بلواتے ہوئے اس عورت کے ساتھ اپناو قت گذار رہے تھے ۔ یہ بات عام ہوتے ہی مقامی افراد میں یہ معاملہ موضوع کا بحث بنا ہوا ہے ۔ اس ASI کی ڈیوٹی کی انجام دہی کے سلسلے میں تحقیقات کئے جانے پر اے ایس آئی کے پاس شکایت لیکر آنے والی اس عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے اے ایس آئی کو معطل کئے جانے کا ملٹی زون 1 آئی جی وی رنگناتھ نے شکایت کیا ۔
٭٭ موسم گرما میں پانی کی سپلائی میں مشکلات درپیش نہ ہونے کیلئے مٹ پلی کمشنر مجلس بلدیہ کو رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ سنجے نے ہدایت دی ۔ گڈ مارننگ کورٹلہ پروگرام کے ضمن میں بروز منگل مٹ پلی ٹاون کے وارڈ نمبر 23 کے کالونی سپلائی کے سلسلے میں جائزہ لیا۔ کالونی کے عوام سے کہا کہ اگر انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتو انہیں واقف کروائیں ۔ مٹ پلی ٹاون میں پینے کے پانی کے مسئلہ ، صفائی کے کاموں کے تعلق سے اعلی عہدیداروں کو فون کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی خواہش کی ۔ مٹ پلی ٹاون کے جو بھی مسائل ہوں راست ان سے ربط پیدا کرنے کو کہا ۔ عہدیدار سے عوام کے مسائل پر توجہ دینے کو کہا ۔
٭٭ کورٹلہ کرکٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا انعقاد کورٹلہ ٹاون کے اے جے ایم کنونشن میں کیا گیا ۔ اس افطار پارٹی میں کرکٹ اسوسی ایشن کے ممبروں کرکٹ کھلاڑیوں اور کورٹلہ ٹاون کے عوام تقریباً 400 سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ اس افطار پارٹی میں مہمان خصوصی کے طور پر سرپرست اعلی کرکٹ اسوسی ایشن کورٹلہ صدر پریس کلب کورٹلہ ایم چندرا شیکھر کے علاوہ کورٹلہ کرکٹ اسوسی ایشن کے قائدین ابوبکر صدیقی ، ارشد ، عبدالحمید ، مظہر ، محسن ، شارخ اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔