حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : مچھر سے پھیلنے والے امراض ملیریا ، ڈینگو کے علاوہ دیگر متعدی امراض کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او کے مطابق سالانہ ایک ملین اموات ہوتی ہیں ۔ اپریل 2020 تا مارچ 2021 ہندوستان میں 3.37 لاکھ ملیریا کے جب کہ 1.30 لاکھ ڈینگو کے معاملے رپورٹ ہوئے ۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے گڈ نائیٹ کمپنی جو کہ مچھر کش پراڈکٹ تیار کرتی ہے نے گڈ نائیٹ جمبو فاسٹ کارڈ متعارف کیا ہے ۔ یہ منفرد کاغذ پر مبنی مچھر کے انسداد والا پراڈکٹ 1.5 روپیہ میں 3 گھنٹوں تک مچھر سے حفاظت اور فوری راحت دینے میں معاون ہے ۔ اس کی فوری کارکردگی کے اثر سے راحت ہوتی ہے ۔ اس کی کوالیٹی اعلیٰ ہے اور نقصان دہ کیمیکل سے مبرا پراڈکٹ دیگر غیر محفوظ پراڈکٹس کی نسبت قدرے محفوظ ہے ۔ 10 کارڈ کا پیاک 15 روپئے دستیاب ہے ۔۔