حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر میں وائرل بخار کے کیسیس میں اضافہ کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کمشنر امراپالی کٹا نے عہدیداروں کو مچھر کی زیادہ افزائش کے مقامات کی نشاندہی کرنے اور اس کے تدارک کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ نیز عہدیداروں کو شاپنگ مالس اور سنیما تھیٹرس میں ٹائیلٹس کی صفائی کا معائنہ کرنے اور فائر سیفٹی کو یقینی بنانے اور سرکل واری رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔۔