مچھلیوں کی کئی اقسام میں مادہ سے نر بن جانے کی صلاحیت

   

Ferty9 Clinic

ملبورن ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سائنسدانوں نے پہلی بار اس معمہ کو حل کیا ہے کہ مچھلیوں کی تقریباً 500 اقسام بشمول مشہور و معروف کلاؤن فش، نے کس طرح سن بلوغت کو پہنچنے پر اپنی صنف تبدیل کرلی جو دراصل ماحولیاتی ہم آہنگی کا نتیجہ ہوا کرتی تھی۔ نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو سے وابستہ ایریکاٹوڈ نے بتایا کہ اکثر نیلے سر والی مچھلیاں پیدائش کے وقت مادہ ہوتی ہیں تاہم ان میں ایسی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ دس ہزار اکیس دن (10,021) مکمل ہونے کے بعد اپنے آپ کو مادہ سے نر میں تبدیل کرلیتی ہیں۔ یہ بھی خدا کی قدرت ہے کہ مچھلیوں کے گروپ سے اگر کوئی نر مچھلی زیادہ دنوں تک غائب ہوجاتی ہے تو نر بن جاتی ہے۔