یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے موضع آیاپلی تانڈا سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ مان سنگھ مچھلیوں کے شکار کیلئے جاکر حادثاتی طور پر تالاب میں گرنے سے فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر سریکانت کی تفصیلات کے مطابق مان سنگھ تالاب پر مچھلیاں پکڑنے شام کے وقت آغاپلی شیوار کے تالاب پر گیا ۔ جہاں حادثاتی طور پر پاؤں پھسل کر تالاب میں گرنے پر تیرنا نہ آنے سے غرق ہوکر فوت ہوگیا ۔ دیکھنے والے لوگوں نے افراد خاندان والوں کو اطلاع دی اور تالاب سے باہر نکال کر سانس چلتی دیکھ کر فوری یلاریڈی دواخانہ کو منتقل کیا لیکن درمیان راستہ میں ہی اس نے دم توڑ دیا ۔ متوفی کی بیوی کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
زیورات کا تاجر پولیس حراست میں
یلاریڈی ۔ گذشتہ ہفتہ پھر پہلے بانسواڑہ میونسپل حدود میں ایک مکان اور دو منادر میں نامعلوم سارقوں نے سرقہ کیا تھا ۔ جس کے بعد وہاں کی پولیس نے سارقوں کو پکڑ کر پوچھ تاچھ کرنے پر سارقوں نے سرقہ کیا ہوا زیور یلاریڈی کے تاجروں کو فروخت کرنے کا انکشاف کیا اور پھر بانسواڑہ پولیس نے یلاریڈی سے چار زیورات کے تاجروں کو حراست میں لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کر رہی ہے ۔ سرقہ ایک جگہ اور فروختگی دوسری جگہ پولیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات ہونے کی امید کی جاسکتی ہے ۔
