حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ گھٹکیسر میں مچھلی پکڑنے کے دوران برقی تار کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ ایم کشن ساکن بوڈ اوپل کل اپنے دو ساتھیوں نونیت اور ٹی ونود کے ہمراہ اسی علاقہ میں واقع ایک تالاب میں مچھلی پکڑنے کیلئے پہنچا تھا اور قریب میں واقع ایک برقی کھمبے سے برقی تار کو تالاب میں چھوڑ کر مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ برقی تار کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس گھٹکیسر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب