یلاریڈی ۔ مچھلی پکڑنے کے دوران تالاب میں اترنے والا نوجوان پانی میں غرق ہوکر فوت ہونے کا واقعہ یلاریڈی منڈل کے ساتولی علاقہ میں پیش آیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق 21 سالہ دریا نامی نوجوان جو زراعت کا کام کرنے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا ۔ نظام ساگر بیاک واٹر میں مچھلیاں پکڑنے جاکر پانی میں اتر کر جال ڈالا اور یہی مچھلیوں کا جال اس کے پاؤں سے لپٹ گیا ۔ جس سے یہ باہر نہ آسکا اور غرق ہوگیا ۔ قریبی لوگ یہ دیکھ کر اسے فوری باہر نکالا لیکن تب تک یہ فوت ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقام حادثہ پہونچکر نعش کا معائنہ کرکے یلاریڈی دواخانہ منتقل کیا ۔ متوفی کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
خاتون کے گلے سے طلائی چین اڑالینے کا واقعہ
یلاریڈی ۔ یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل سداشیونگر میں کوپریال علاقہ پر کستوربا گاندھی اسکول میںٹیچر کی خدمات انجام دینے والی خاتون ٹیچر یمونا جو کاماریڈی سے تعلق رکھتی ہے ۔ صبح اسکول تھیں کہ بائیک پر سوار نامعلوم افراد نے خاتون ٹیچر کے گلے سے دو تولہ سونا کی چین اڑا لیا ۔ چین اڑاتے وقت خاتون زخمی ہوگئی ۔ لیکن زخمی حالت میں ہی خاتون نے سداشیونگر پولیس اسٹیشن پہونچکر شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سارقوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہے ۔ تعجب ہے کہ دن کے اجالے میں بھی سارق سرگرم ہیں ۔
