مچھلی پکڑنے کے دوران چاچا ، بھتیجہ غرق

   

حیدرآباد ۔23جولائی (سیاست نیوز) کریم نگر ضلع میں مچھلی پکڑنے کے دوران دو نوجوان غرق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تماپور منڈل کے الگنور کے قریب واقع لوور مانیر ڈیم (ایل ایم ڈی) ذخیرہ آب میں چہارشنبہ کو 52 سالہ سید فیروز اپنے بھتیجے 20 سالہ سید رضوان کے ساتھ مچھلی کے شکار کو گئے۔ مچھلی کے شکار کے دوران رضوان اچانک پانی میں گر گیا اور ڈوبنے لگا۔ رضوان کو پانی میں ڈوبتے ہوئے دیکھ کر فیروز، رضوان کو بچانے کے لئے پانی میں کود پڑے۔ فیروز اور رضوان دونوں ہی تیراکی سے ناواقف تھے اور دونوں ہی پانی میں ڈوب گئے۔ دونوں کو پانی میں ڈوبتا ہوا دیکھ کر مقامی افراد نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن اس میں انہیں ناکامی ہوئی۔ جس کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور دونوں کی نعشوں کو پانی سے باہر نکالا اور بغرض پوسٹ مارٹم کریم نگر کے سرکاری دواخانہ میں منتقل کردیا۔ دونوں کی موت کی اطلاع ملتے ہی افراد خاندان میں غم کا ماحول ہوگیا۔ ش