مچھلی کا شاہی قورمہ

   

اجزا : مچھلی (ٹکڑے کیے ہوئے) ایک کلو، پیاز (باریک چوپ کر لیں) دو عدد، ٹماٹر دو عدد (باریک چوپ کر لیں)، لہسن، ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، دہی آدھا کپ، قورمہ مسالہ (تیار شدہ) ایک پیکٹ، چھوٹی الائچی چار سے پانچ عدد، زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، کیوڑا ایک چائے کا چمچہ، عرق گلاب ایک چائے کاچمچہ، تیل آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ۔
تر کیب : سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز براون کرلیں۔پھر اس میں ٹماٹر، لہسن ادرک پیٹ ، قورمہ مسالہ، چھوٹی الائچی، نمک ڈال کر فرائی کریں پانی کا چھینٹا دے کر مزید فرائی کریں۔پھر اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے اس میں مچھلی کے پیس رکھ کر ہلکی آنچ پر دم لگادیں۔ دس منٹ بعد سوس پین کو ہلائیں چمچہ مت چلائیں۔تاکہ مچھلی ٹوٹ نہ جائے۔پانی خشک ہونے ہونے تک پکائیں۔پھر عرق گلاب ، کیوڑا میں زعفران پیس کر ڈال دیں اور چولہے سے اتارلیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔